چکن نگٹس
اجزا:
مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت (ایک کلو)
نمک (حسب ذائقہ)
پسا ہوا لہسن (ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
سرکہ (دو سے تین کھانے کے چمچے)
سویا سوس (دو کھانے کے چمچے)
آمیزے کے لیے:
میدہ (ایک پیالی)
مکئی کا آٹا (آدھی پیالی)
نمک (حسب ذائقہ)
پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
دو انڈوں کی سفیدی
کھانے کا تیل (تلنے کے لیے)
ترکیب:
گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک
گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ
کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس میں پانی ڈال کر
گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20
منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر تین
سے پانچ منٹ گرم کر کے چکن نگٹس گولڈن فرائی کر لیں اور ٹشو پیپر پر نکال
لیں۔