Tuesday, July 15, 2014

پالک پنیر

پالک پنیر

اجزا

:
پالک کے پتے (ایک کلو)
پانی (دو لیٹر)
مکئی کا آٹا (چار چائے کے چمچے)
باریک کٹی ہوئی ادرک ( 25گرام)
سرخ مرچ کا سفوف (پانچ گرام)
ہری مرچیں (تین عدد) باریک کاٹ لیں
پنیر ( 250 گرام) چوکور ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
نمک (حسب ذائقہ)
باریک کٹی ہوئی پیاز ( 25گرام)
مکھن (تین گرام)
باریک کٹا ہوا ٹماٹر (10 گرام)
کریم (10گرام)
ترکیب:
پالک کے پتوں کو دھوکر کاٹ لیں۔ اس میں پانی اور نمک ملاکر دس منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد پانی علیحدہ کر لیں اور پیس کر پیوری بنا لیں، پھر اس میں پنیر کے چکور ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح یک جا کرلیں۔ اس کے بعد اس میں مکئی کا آٹا ڈال کر دس منٹ تک پکائیں، تاکہ اس میں گاڑھا پن پیدا ہو جائے۔ اس کے بعد ایک پین میں مکھن ڈال کر پگھلائیں۔ ادرک اور پیاز اس میں ڈال کر تل لیں، پھر سرخ مرچ کا سفوف اس میں حل کر دیں۔ اس آمیزے کو پالک پنیر کے آمیزے پر انڈیل دیں، اچھی طرح یک جا کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔ باقی ماندہ ادرک، ٹماٹر کے ٹکڑوں اور کریم سے سجا کر ہری سلاد اور روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment