Tuesday, July 15, 2014

وائٹ چکن کڑاہی

وائٹ چکن کڑاہی

اجزا:
 
مرغی کا گوشت (ایک کلو) چھوٹے ٹکڑے
پیاز (4عدد) باریک کاٹ لیں
لہسن کا آمیزہ (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک (50 گرام) ہوائیاں کاٹ لیں
ہری مرچ (6سے 8عدد) باریک کتر لیں
پسی ہوئی کالی مرچ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
باریک کترا ہوا ہرا دھنیا (حسب ذائقہ)
فریش کریم (ایک پیالی)
نمک (آدھا چائے کا چمچا)
کھانے کا تیل (ایک پیالی)
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس کے بعد گوشت اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پیاز، لہسن، کالی مرچ، زیرہ اور گرم مسالا شامل کر کے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں، تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔ جب چکن تیل چھوڑ دے، تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لیے دم پر رکھ کر اتارلیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔

No comments:

Post a Comment