Tuesday, July 15, 2014

جھینگا کڑاہی

جھینگا کڑاہی
اجزا:

جھینگے (250 گرام)
ہرا دھنیا (ایک گڈی) چوپ کیا ہوا
ٹماٹر ( 4عدد) باریک کاٹ لیں
ہری مرچیں (4عدد) لمبائی میں باریک کاٹ لیں
لیموں (2عدد)
سفید زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
پسا ہوا لہسن، ادرک (ایک، ایک کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
ثابت دھنیا (ایک کھانے کا چمچا)
ادرک (باریک کٹی ہوئی، 2 کھانے کے چمچے)
نمک (حسب ذائقہ)
تیل (ایک پیالی)
ترکیب:
دھنیا، کالی مرچیں اور زیرہ ملا کر پیس لیں، کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگوں کو دھوکر صاف کرلیں اور پھر اسے پانچ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اس کے بعد اسی کڑاہی میں ٹماٹر، لہسن، ادرک، لال مرچ، پسا ہوا مسالا، ہری مرچیں، ایک لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔ اسے بھون کر جھینگے شامل کریں اور چند منٹ تک مزید پکائیں، پھر ہرا دھنیا ملاکر ڈش میں نکال لیں، اس میں ایک لیموں کا رس، ادرک اور نمک شامل کر کے گرما گرم پیش کریں۔

No comments:

Post a Comment